قلات: قلات میں ڈسڑکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن عید کے کپڑوں کی سلائی کے لیئے زیادہ رقم وصول کرنے والے درزیوں کی شامت آگئی متعدد درزیوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا درزیوں کے دوکانوں پر کم عمر کے بچوں سے مشقت لینے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا گیا۔
قلات میں تحصیلدار محمد بلوچ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنڑول کمیٹی کے ارکان نے قلات شہر کے مختلف علاقوں میں درزیوں کے دوکانوں اور جنرل اسٹور ز پر چھاپے مارے اور متعدد درزیوں کو کپڑوں کی سلائی کے لیئے سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ وصول کرنے والے متعدددرزیوں کو ہز اروں روپے جرمانہ کیا ایک ہول سیلر کو ناقص صفائی پر بھی جرمانہ کیا گیا۔
جبکہ درزیوں کے دوکانوں پرکا م کرنے والے کم عمر بچوں پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ درزیوں کے دوکانوں پر چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے تاجروں مستریوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ پر عملد ر آمد نہ کرنے والے تاجروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ تاجر مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے اجتناب کرے بصورت دیگر انہیں حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑے گی