|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2020

پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے ترجمان نے پنجگور میں بدامنی قتل غارتگری اور پنجگور انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کہ بدنام زمانہ کفن اور زمین چور سلیکٹیڈ صوبائی وزیر اپنے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ٹھیکے میں رکھے گئے ضلعی آفیسران کی ملی بھگت سے پنجگور کو ایک بار پھر بدامنی چوری ڈکیتی قتل اغواء ٹارگٹ کلنگ کی حالات میں ڈال کر پنجگور کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کرکے سرکار کی طرف سے ملنے والی ایم پی اے فنڈز کو ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔

جیسا کہ موصوف صوبائی وزیر نے اپنے گزشتہ سابق دور حکومت میں پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ بدامنی قتل غارتگری کا طوفان کھڑا کرکے اس کی آڑ میں سرکاری فنڈز کے اربوں روپے کاغذ کی لکیروں کی نظر کرکے ہڑپ کرلیے اس وقت پنجگور شدید ترین بدامنی قتل عام چوری ڈاکہ زنی اغواء برائے تعاون کی لپیٹ میں ہے پنجگور کا ہر شہر قصبہ گاؤں اسلحہ برداروں چوروں ڈاکوؤں کی وجہ سے نو گو ایریا میں تبدیل ہوچکا ہے۔

روزانہ چار سے پانچ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان مسلح اسلحہ بردار چوروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپائج اور مفلوج بن رہے ہیں ایک ہفتے کے دوران کم ازکم پنجگور میں 15افراد کا قتل ہوچکا ہے لیکن نہ پنجگور انتظامیہ حرکت میں آتی اور نہ ہی جعلی ووٹوں سے تحفے میں دئے گئے ہمارے علاقے کے صوبائی وزیر قرنطینہ سے باہر نکل سکتا ہے سلیکٹڈ صوبائی وزیر ضلع پنجگور کو اپنی ذاتی خاندانی جاگیر اور جائیدادسمجھ کر صرف لوٹنے تک محدود ہوچکا ہے۔

اپنی کرپشن لوٹ مار اور سرکاری اور عوامی زمینوں پر تیزی سے قبضہ کرنے کیلئے پورے پنجگور کے ضلعی ڈھانچے کو کرپٹ نااہل ترین جونیئر آفیسروں کی سپرد کرکے پنجگور کے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے پیدائشی سچ بولنے کا ڈرامہ رچا کر پنجگور کے عوام سے اپنے پیدائشی حق وصول کرنا شروع کردیا ہے پنجگور کے پولیس اور لیویز تھانہ باقاعدہ ٹھیکے پر ہیں جو پنجگور کے امن پر اقدامات کرنے کے بجائے صوبائی وزیر موصوف کیلئے بھتہ اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔

ہر تھانہ کسی عْہدادار کے ٹھیکے پر ہے پنجگور کے عوام بدترین حالات سے دوچار ہیں موصوف صوبائی وزیر قرنطینہ میں بیٹھ کر تحفے وصول کررہا ہے ترجمان نے پنجگور کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکی تمام تر ذمہ داری برسراقتدار جماعت اور انکے کارندوں پر عائد ہوتی پورا پنجگور دردناک صورتحال سے دوچار ہے۔

لیکن صوبائی وزیر اور انکے جماعت کے کارندے بندر بھانٹ لوٹ مار اور کروناوائرس سے متاثرہ لوگوں کی ملنے والی فنڈز کو ایک دوسرے پر بھانٹنے پر مصروف ہے۔ترجمان نے چیف جسٹس بلوچستان چیف سکیرٹری بلوچستان آئی جی پولیس سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضلع پنجگور کی حالت کا نوٹس لیکر امن کی قیام میں خصوصی اقدامات کریں۔