صحبت پور: علاقے کے بااثرزمینداراوراس کے بیٹے نے اپنے ذاتی غنڈوں کے ہمراہ ہمارے گھروں پردھاوابولا،خواتین،بچوں اور بوڑھوں کوتشددکا نشانہ بناکزخمی کیا۔اور کافی ٹائم تک ہمارے گھروں کے اوپرفائرنگ کرتے رہے۔بااثرزمیندارنثاراحمدکھوسہ ہمیں اپنی زمین سے بے دخل کرنااورزمین پرقبضہ کرناچاہتاہے۔آباؤ اجدادسے یہ زمین ہماری ملکیت ہے۔
اورہم کئی سالوں سے یہاں آبادہیں۔وڈیرے نثارخان کھوسہ انکے بیٹوں اور انکے دیگرساتھیوں کوگرفتارکرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ان خیالات کا اظہارگوٹھ پیاروخان بگٹی کے رہائشی عبدالمجیدبگٹی،سلیم احمدبگٹی،بھاول کان بگٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں احتجاجی مظاپرہ وپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ہے جمعہ کے روزصبح کے وقت وڈیرہ نثاراحمدکھوسہ،انکے بیٹے بلاول کھوسہ،بھاگیہ عمرانی،محمدشریف،گل شیرمہر،محمدحیات کھوسہ ودیگر نے اسلحہ کی زورپرہمارے زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کی۔ہمارے گھروں میں گھس آئے۔ہمارے خواتین کو زدوکوب کیا۔
جس کے نتیجے میں مائی سذی،مسماۃ خان بی بی،علی محمد،محمدعمراوربسم اللہ بگٹی شدیدزخمی ہوگئے۔بااثرزمیندار اور اسکے ساتھیوں نے کافی ٹائم تک ہمارے گھروں کے اوپرفائرنگ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی بلوچستان، آئی جی ایف سی،ڈی آئی جی نصیرآباداور ایس ایس پی صحبت پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بااثروڈیرے اوراس کے بیٹے و دیگر ساتھیوں کوگرفتارکرکے قانونی کاروائی کی جائے۔اورہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔