یورپ کے بہت سے حصوں میں وبا کم ہونے کے ساتھ ہی حکومتیں بارڈر کنٹرول کو ختم کرنے پر زور دے رہی ہیں۔ آئیے آپ کو تازہ ترین صورتحایل بتاتے ہیں:
جرمنی کی حکومت 15 جون سے برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یورپ نے وبا شروع ہوتے ہی اپنے داخلی سرحدی بارڈر (جسے شینگن کہا جاتا ہے ) بند کردیے تھے۔
لیکن اب متعدد ممالک جلد از جلد آزادانہ نقل و حرکت کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔
ڈنمارک نے اپنے ہی سرحدی قوانین میں ترمیم کی اور جوڑوں کے لیے ایک دوسرے کو دوبارہ دیکھنا آسان بنا دیا ہے۔ اتوار سے آپ کی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ آپ سے ملنے کے لیے سرحد پار کرسکتے تھے۔ شرط بس یہ تھی کہ تعلقات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی میسج، فوٹو یا خط جیسے ثبوت دکھانا لازمی تھے۔
لیکن ملک میں سخت ردعمل کے بعد حکام نے قوانین کو تبدیل کردیا، لہذا اب دونوں فریقوں کے لیے صرف دستخطوں کے ساتھ ایک تحریر کافی ہو گی۔
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے اگلے ہفتے اپنے خصوصی اختیارات منسوخ کرنے کو کہیں گے۔ پارلیمنٹ نے مسٹر اوربن کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے خصوصی اختیارات کی منظوری دی تھی۔