رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر وہ گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔
نصر اللہ زیرے کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں کئی منتخب نمائندے اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں بیشتر صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 41 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔