|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2020

 قلات:ایم ایس آغا عبدالکریم خان ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے انکشاف کیا ہے کہ قلات میں تین اہم شخصیات میں کروناوائرس کی تصدیق ہو گئی

ہیں جن میں دو جج صاحبان اور ایک اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں تینوں شخصیات کو ان کے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے قلات میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے مگر لوگ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے اپنے ٹیسٹ نہیں کروارہے ہیں شہری بلاخوف وخطر پرنس عبدالکریم خان ہسپتال آکر اپنے ٹیسٹ کروائیں

رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرنس آغاعبدالکریم خان ہسپتال میں بلائے گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات میں لوگ احتیاطی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں کروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں

قلات میں تین اہم شخصیات کا کرونا وائرس مثبت آنا خطرے کی گھنٹی ہے لوگ کرونا سے بچاﺅ کے لیئے احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرکے خود کو اور اپنے دیگر خاندان کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ لوگ کرونا ٹیسٹ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے نہیں کرواتے ہیں کہ کہیں انہیں کوئٹہ یا ہسپتال منتقل نہ کیا جائے مگر اس سے وہ اپنے دیگر خاندان میں بھی کرونا وائرس پھیلانے کے سبب بن رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں مریضوں کو ہسپتال میں زبردستی رکھنے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ ان کے اپنے گھر میں اس کے لیئے الگ کمرہ دستیاب ہو انہوں نے انہوں نے کہا پرنس عبدالکیریم خان ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ان میں تمام ضروی سہولتیں دستیاب ہیں ہیں اور ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں انہوں نے قلات کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا کرونا ٹیسٹ کے لیئے کسی بھی وقت آغاعبدالکریم خان ہسپتال آکر اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں