ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں نایاب جنگلی جانور لکڑ بھگا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
لکڑ بگھا کو مقامی قبائل نے شکار کرلیا، جبکہ محکمہ جنگلی حیات نے زخمی جانور کو پشاور منتقل کردیا۔
نایاب نسل کا لکڑبگھا کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور میں شکار کیا گیا۔
قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مد د سے خطرناک جانور کاشکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات نے لکڑ بگھا کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا، جس کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائے گا۔