خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر خاران میں پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اورکارکنوں نے بی این پی کے ضلعی آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے سانحہ ڈنک تربت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچیں جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے بی این پی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی۔
بی این پی کے ضلعی صدر میر محمد جمعہ کبدانی جنرل سیکرٹری ندیم بلوچ، تحصیلی صدر حاجی اصغر ملنگزئی، بی ایس او کے زونل صدر فدا احمد کبدانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت ڈنک میں چادر وچاردیواری اور بلوچی روایات کی تذلیل معصوم لوگوں کے قتل عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف ہمارا یہ احتجاج ہے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ ڈنک تربت سانحہ میں ملوث اصل قاتلوں کو فوری طور پر سزا دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچ عورتوں،بچوں اور عام لوگوں کو یہ باور کرانا ہوگا ریاست بلوچوں کی محافظ اور نگہبان ہے اگر اس طرح بلوچ عوام کے ننگ وناموس اور جان و مال غیر محفوظ رہے تو بلوچ قوم میں احساس محرومی اور مایوسی اور بڑے گا انھوں نے کہا کہ کہ تربت ڈنک میں مسلح چورروں نے ڈکیتی کے دوران ایک بلوچ خاتون کو قتل اور ان کے معصوم بچی کو شدید زخمی کرکے پوری انسانیت کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔
جس کی بی این پی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کرتی ہے انھوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم کی آواز ہے اپنے نگ وناموس کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، ریلی میں بلوچ کونسل پنجاب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔