|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

ڈیرہ بگٹی:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی شاہ نواز بلوچ کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان کی کی جانب سے قائم کردہ ٹائیگر فورس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جس نے دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں تبائی مچائی ہوئی ہے اب پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے

پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو سندھ کے شہر کراچی میں ریکارڈ ہوا۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اس وباء سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جوبہت ہی سنگین بات ہے جس سے نمٹنے کے لیے بر وقت درست فیصلے کرنا ضروری ہیں کیونکہ اس وباء کا کوئی علاج نہیں ہے جو بھی ہے صرف احتیاط ہے۔

حکومت کے اختیار میں جہاں تک ممکن ہے وہ اپنا کام سرانجام دے رہی ہے لیکن اس وقت عوام کے تعاون کی سخت ضرورت ہے کیونکہ اس وباء پر قابو پانے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر عوام اپنے فرائض صَحیح سے سرانجام نہیں دیں گے تو اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنا ہمارے لیے بہت مشکل ہوجائے گا اس لیے اس وباء پر قابو پانے کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر کو سمجھنا ہوگا اور سختی سے ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔عوام گھروں میں رہیں تاکہ یہ وباء مزید نہ پھیل سکے۔

اس وقت ہمیں ایک قوم ہو کر اہم کردار ادا کرنا چاہیئے اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں ایک ذمے دار شہری ہونے کا فرض ادا کرنا چاہیے۔میری عوام سے گزارش ہے کہ خدارا اپنے آپکو اپنے گھروں تک محدود رکھیں حالات کی سنگینی کو سمجھنے کی کوشش کریں ایک فرد کی غفلت پورے ملک کو تباہ کر سکتی ہے خود کے ساتھ ساتھ حکومت کو مزید مشکل میں نہ ڈالیں۔جتنا ہو سکتا ہے احتیاط کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اپنے گھروں میں رہیں۔