صحافی اور ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ دوروز پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور ٹیسٹ مثبت آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ میں پہلے ہی گھر میں خود قرنطینہ میں ہوں۔
غریدہ فاروقی نے کہا کہ یہ بیماری حقیقت ہے اور بلاتفریق منتقل ہوتی ہے، رپورٹ کریں اور صحیح علاج کروائیں اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔
انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے دوسروں کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔