|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

سندھ میں لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پی پر عملدرآمد مکمل طور پر نہیں ہو رہا۔

سندھ کے شہروں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی جب کہ کراچی کی سڑکوں پر مختلف روٹس کی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ماسک پہننےکی ہدایت پرعمل کا ملا جلارجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جب کہ مسافر بھی بغیر ماسک سفر کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے خبر دار کیا ہے کہ جن گاڑیوں میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی۔