|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی میں کورونا کے تین نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم جان بگٹی کے مطابق 13نئے نمونے لیکر کوئٹہ میں بھیجے گئے ہیں جنکی رپورٹ آنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 11مریض سیلف آئسولیٹ میں ہے۔ جبکہ ابتک 5مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔