کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا کہنا ہےبلوچستان میں محفوظ انتقال خون کے لیے آر بی سی میں نجی اور سرکاری بلڈ بنکس کا مشترکہ الحاقی منصوبہ تشکیل دیا جائے گا، غیر محفوظ طریقہ انتقال خون سے مریض ایک مرض سے چھٹکارا پاکر دوسرے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے
ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ میں مریضوں کو دئیے جانے والے خون کے ٹیسٹ اور اسکیننگ کی جائے گی، انسانی جان کی حرمت عزیز ہے انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں
ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ کو محفوظ انتقال خون کا بااعتماد مرکز بنایا جائے گا