سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پروٹوکول پر عملدرآمد نہ کرنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’وہ افراد جو روک تھام کے اقدامات مثلاً فیس ماسک نہ پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار نہ کریں یا جسم کے درجے کی پیمائش کروانے سے انکار کردیں انہیں ایک ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا اور اگر خلاف ورزی دہرائی گئی تو جرمانہ دگنا ہوجائے گا جبکہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ڈی پورٹ بھی کردیا جائے گا۔