اسلام آباد :وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان اسلام آباد کے دورہ کے دوران صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیۓ قائم بی اے پی کی کمیٹی کے ہمراہ وفاقی وزراء اور بعد ازاں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے.
وزیراعلئ سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال سینیٹر انوارالحق کا کڑ صوبائ وزراء نور محمد دمڑ مٹھا خان اراکین قومی اسمبلی سردار اسرار ترین اور نوبزادہ خالد مگسی نے ملاقات کی.
وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے جاری وفاقی منصوبوں کی سست روی نئے منصوبوں ڈیموں کی تعمیر بجلی اور گیس کے مسائل سمیت دیگر متعلقہ امور پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا.
ملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر وفاقی وزیر توانائ عمر ایوب اور مشیر خزانہ حفیظ سے ملاقات کا ایجنڈہ طے پایا. بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی صوبے کے موقف کو وفاقی سطح پر بھرپور طریقے سے پیش کرینگے. بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ متحد ہیں.
پارٹی صدر کی گائیڈ لائن اور رہنمائ میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیۓ اپنا کردار ادا کرنے کے لیۓ تیار ہیں۔بی اے پی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کا عزم کیا.