نوکنڈی: سیندک پراجیکٹ پہ کام کرنے والی چینی کمپنی کے ستر سے زائد چینی ملازم چین سے سیندک پہنچ گئے جنہیں سیندک میں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تفصیلات کیمطابق چین سے ستر سے زائد چینی ملازم پراجیکٹ میں کام کے سلسلے میں پہنچ گئے ہیں۔
زرائع کمیطابق انہیں انٹرنیشنل طرز کے قرنطینہ سینٹر میں دو ہفتے کیلئے منتقل کی گئی ہے اور انکے ساتھ ساتھ ستر کے قریب پاکستانی ملازمین کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جوکہ کل سیندک پراجیکٹ پہنچ گئے تھے جہاں انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے زرائع کیمطابق سیندک انتظامیہ جلد سمیلٹر پہ کام کو شروع کرنے والے ہیں جسکے لیے چینی اور پاکستانی ملازمین کو واپس بلایا گیا ہے۔