|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2020

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پربی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر شفیق ساسولی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے خلاف بی این پی خاران کے ضلعی صدر حاجی میرمحمدجمعہ کبدانی کی قیادت میں پارٹی کے ضلعی دفتر سے پریس کلب خاران تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر میرمحمدجمعہ کبدانی جنرل سیکرٹری ندیم بلوچ، بی ایس او کے زونل صدر فدا احمد کبدانی ودیگر نے خطاب کرتے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی رہنماوں کو پرامن جمہوری سیاست سے ہٹانے کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور مختلف حربے استعمال کیا جارہا ہے اور یہ پرامن بلوچستان کو ایک بار پھر قتل وغارت کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔

بی این پی جمہوری اور پرامن ماحول کو بگاڑنے والوں خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان چاہتے ہیں اور ھمارے قائد سرداراختر جان مینگل نے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے ہمیشہ اس طرح کے سازشوں کاجوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور قائد کے پیروکار کی حیثیت سے بی این پی کے ورکر اس طرح کے غیرجمہوری اور دہشت گردی قتل وغارت اور دھمکیوں کے تدارک کیلئے جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔