کوئٹہ:ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کا مشتبہ مریض جاں بحق ہوگیا، جیل حکام ذرائع کے مطابق چوہدری مقصود نامی مریض کو طبعیت خراب ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
،سول ہسپتال کی جانب سے مریض کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ،ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے
کہ ملزم 2 سال سے فراڈ کے کیس میں گرفتار تھا، ملزم منڈی بہاوالدین کا رہائشی تھا، جاں بحق مریض کے ٹیسٹ کی رپوٹس آنا باقی ہیں جس کے بعد مریض میں کورونا کے مثبت یا منفی ہونے کا پتا چل جائے گا۔