قلات: ایم ایس آغاعبدالکریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہیکہ قلات میں گزشتہ چند روز میں کروناوائرس کی باعث 29 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل احمد کاکڑ گزشتہ روز کروناوائرس کی باعث جان کی بازی ہار گیا ہے لوگ کرونا وائرس کے شکار مریض کی تیمارداری اور فاتحہ خوانی سے اجتناب کرے اب تک قلات میں چالیس سے زائد کرونا کی کیسز سامنے آگئے ہیں۔
جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات میں کروناوائرس کی مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہیں اور گزشتہ بیس روز میں 29 ایسے افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں کرونا وائرس کی علامات پائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں لوگ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے اپنے ٹیسٹ نہیں کر وارہے ہیں۔
مگر قلات میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد میں دن بدن اجافہ ہو تا جارہا ہیں لوگ سمجھتے ہیں کی یہ معمولی زوکام اور بخار ہے اور یہ جلد چلی جائے گی مگر یہ کرونا وائرس کی علامات بھی ہو سکتے ہیں اور خصوصاََ گزشتہ بیس روز سے قلات میں طبعی اموات میں نمایاں ااضافہ ہو گیا ہیں انہوں نے قلات کے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ بلاضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلے۔
اور لوگوں سے میل جول سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ کروناوارس کے شکار مریضوں کے تیمارداری اور انتقال کے بعد فاتحہ خوانی سے بھی اجتناب کیا جائے کیو نکہ یہ وباء رش میں بہت آسانی سے ایک شخص سے کئی دوسرے لوگوں میں منتقل ہو جاتی ہیں لوگ احتیاطی تدابیر پر سکتی سے عمل در آمد کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کر سکتے ہیں۔