کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ نظرانداز کرنے کے خلاف وزیراعلی ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مسلسل حکومت سے رابطہ کر رہی ہے
مگر حکومت کی سرد مہری باعث افسوس ہے، پی ایس ڈی پی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور تمام حلقوں میں ترقیاتی عمل و فنڈز کی برابری کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے کہا کہ اپوزیشن نے کئی مرتبہ وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کیا مگر ان کی مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہوسکی،
متحدہ اپوزیشن اپنے آئینی اور قانونی حق کے حصول کے لئے جدوجہد کا فیصلہ کر چکی ہے، متحدہ اپوزیشن نے مطالبات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج کی کال بھی دینے کی دھمکی دے دی.