خضدار : کورونا کی وباء خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں تیزی سے پھلنے لگا،خضدار میں مریضوں کی تعداد 97،مستونگ میں 120،لسبیلہ میں 77 اور قلات میں 47 ہو گئی جبکہ دوسری جانب حکومت کی واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا تفصیلات کے مطابق کورونا کی وباء ملک کے دیگر حصوں کی طرح قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔
ڈویژن سطح پر کرورنا کو مانٹرنگ کرنے والی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قلات ڈویژن میں ضلع مستونگ میں سب سے زیادہ 120 افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے دوسرے نمبر پر ضلع خضدار جہاں مریضوں کی تعداد 97 ہو گئی ہیں تیسرے نمبر پر ضلع لسبیلہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے،قلات میں مریضوں کی تعداد 47،آواران میں 6 اور ضلع سوراب میں پازیٹو مریضوں کی تعداد 1 ہو گئی ہے۔
دوسر ی جانب عوام اور تاجروں کی جانب سے کورونا کی مرض کو اب بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا ہے ڈویژن کے تمام اضلاع میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے وضح کردہ ایس او پیز پر کہی عمل درآمد نہیں ہو رہا عوامی حلقوں نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں دلچسپی نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صورتحال انتہاء افسوسناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر صحت بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا کی موجودہ صورتحال کی سنگینی اور انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عدم دلچسپی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ وہ عوام کی جانوں کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔