خضدار: لیویز فورس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،نائب تحصیلدارحبیب گچکی کی قیادت میں لیویز فورس نے رواں ہفتے سمگلنگ کرنے کی تیسری کوشش ناکام بنا دی گئی۔
بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ آج یہاں یو ٹی اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد اور یوٹی اسسٹنٹ کمشنر اخلاق ساسولی نے لیویز تحصیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لیویز فورس نے نائب تحصیلدار حبیب گچکی کی قیادت میں قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو، گاڑی کے خفیہ سے اعلیٰ کوالٹی کے 27کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
موسیٰ کلیم اور محمدقاسم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گاڑی اور مذکورہ بالا چرس برآمد کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر یوٹی حبیب احمد نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہاکہ لیویز فورس کے جوان چاک و چوبند ہیں اور قومی شاہراہ پر مسلسل کاروائی کرکے شاہراہ کو سمگلنگ کے لئے نو گو ایریا بنا دیا ہے۔یقینا منشیات ایک لعنت ہے نو سماج کو تباہ و برباد کردیتے ہیں۔
منشیات کی روک تھام کے لئے ہر صورت اقدامات کیئے جارہے ہیں اس حوالے سے لیویز فورس کا کردار کافی بہتر اور نمایاں ہے، لیویز فورس نے تاریخی کاروائیاں عمل میں لا کر منشیات سمگلنگ کو ناممکن بنا دیا ہے۔