|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2020

تفتان: ایرانی سیکورٹی فورسز نے 274 پاکستانی باشندے ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

تفصلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 274 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دئیے اور ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اس کے بعد انھیں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا لیویز انتظامیہ کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔