|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2020

جرمن فٹبال لیگ کے بعد اسپینش لیگ کا بھی آغاز ہوگیا، سیویا ریال بیٹز کو دو۔صفر سے شکست دیکر لیگ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بارسلونا پہلے اور ریال میڈرڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

میچ سے قبل اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اسپینش لیگ مارچ کے مہینے سے معطل تھی، گزشتہ روز ریال بیٹز اور سیویا کے درمیان میچ سے لیگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

دونوں ٹیموں نے کورونا وائرس کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیا کی۔

کلوز ڈور میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں اکمپوس نے پنلٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے 62ویں منٹ میں ریجز نے سیویا کے لئے دوسرا گول کردیا، میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ریال میڈرڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سیویا 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔