تفتان:کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد کی جزوی بندش سے آموں کی برآمد شدید متاثر پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آموں سے لدے سیکڑوں ٹرک پھنس گئے ہیں شدید گرمی میں کئی روز سے پھنسے گاڑیوں میں آم گلنے سڑنے لگیکرونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد ہفتے میں 3 روز کھولی جاتی ہے
جس سے محدود پیمانے پر صرف ایران سے آنے والی گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے باعث آموں کی ایران برآمد شدید متاثر ہوگئی ہے تفتان میں آموں سے بھرے سینکڑوں ٹرک پھنس گئے
کئی روز سے پھنسے ٹرکوں میں آم خراب ہورہے ہیں۔پاک ایران سرحد ہفتے میں صرف تین روز کھولی جاتی ہے اس دوران ایک دن میں 75 ایرانی تجارتی گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہے
جبکہ پاکستانی گاڑیوں کو ایرانی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا ایران سے آنے والے 75 گاڑیوں میں زیادہ تر گیس بوزرز اور آئل ٹینکرز بھی شامل ہوتے ہیں جسکے باعث آموں کی ترسیل میں تاخیر ہوجاتی ہے شدید گرمی اور ایران سے گاڑیوں کی محدود آمد کہ وجہ سے میں کروڑوں روپے مالیت کے آم گلنے سڑنے لگے ہیں جس تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے