|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2020

کوئٹہ: مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید آغا رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہزارہ ٹاون واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،

فورسز شہید اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرے،رہنما ایم ڈبلیو ایم آغا رضا نے کہا کہ بروری روڈ تھانے کا اکثر عملہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملا ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کی بحالی میں کام کریں،

آغا رضا کا کہنا تھا کہ فورسز کے اہلکار سیاسی عناصر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کے عناصر کو گرفتار کیا جائے اور شفاف تحقیقات کی جائے۔