|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2020

اوستہ محمد: نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد کے جنرل سیکرٹری راوت بلوچ،صالح بلوچ، پیر جان بلوچ،عبدالرحیم لہڑی، ڈاکٹر علی بخش سیال، ضیا مری اور دیگر دوستوں نے موجودہ آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا قابل افسوس ناک بات ہے اس بار تو اس حکومت نے اپنے نعروں کے برعکس کام کرکے مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کے مشکلات کو نظر انداز کیا گیا۔

جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس بجٹ کو نہ منظور کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد کے جنرل سیکرٹری راوت بلوچ صالح بلوچ نے کہا ہے کہ اس بار کا بجٹ مزدور کش بجٹ اور عوام دشمن بجٹ کو ہم نہیں مانتے ہیں جس کو ہم نہ منظور کرتے ہیں ایک طرف مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہیں موجودہ بجٹ سے مہنگائی بڑے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزدور طبقے سے کوئی سرکار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کسان اور مزدور بھائیوں کے حقوق کے لئے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کرتے رہے گے آج مہنگائی کی وجہ سے مزدور طبقہ ذہنی مریض بن چکے ہیں تو دوسری طرف حکومت کی اس عمل سے عوام کا مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا حکومت نے عوام کو جو خواب دیکھائے ان کی شاہد تعبیر نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پروزرو مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بجٹ پر نظر ثانی کرکے عوام کو اس بجٹ میں شامل کیا جائے اور سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ کرکے ملازمین کو بجٹ کے خوشیوں میں شامل کیا جائے ونہ تمام طبقے کے لوگ عوام سے ملکر پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے ہمیں آئی ایم ایف کے بجٹ نامنظور ہے اور جلد تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر نااہل حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گے۔