|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2020

تربت: بی ایس او کی جانب سے آن لائن کلاسز کے خلاف سہ روزی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اختتام پزیر، بی ایس او تربت کے جونیئر نائب صدر اختیار جواد نے کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایچ ای سی کی زیادتیوں کے خلاف سرآپا احتجاج ہیں کیوں کہ ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس کا براہ راست منفی اثر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلبہ پر پڑے گا۔ احتجاج کا مقصد ایچ ای سی کی لاپرواہی میڈیا کے سامنے لانا ہے کہ ایک طرف کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سرکاری احکامات کی صورت میں بند ہیں جب سے انٹرنیٹ بند کی گئی ہے اسی وقت سے اس پر اپنے اختلاف کا اظہار کرتے رہے ہیں انٹرنیٹ کی بندش انسانی قوانین کے مطابق انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔

اب جب ایچ ای سی کی جانب سے انٹرنیٹ کے بندش کے باوجود آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکا کوئی دلیل نہیں بن سکتا نہ ہی انٹرنیٹ کے بندش کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا خوشنما نعرہ قابل عمل ہوسکتی یہ صرف رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور سمسٹر فیس کے صورت میں پیسے جمع کرنے کے لئے ہے جسکو تربت سمیت بلوچستان بھر کے طلبہ نے مسترد کیا ہے۔

اور سرآپا احتجاج ہیں اس وباء کی صورتحال میں طلبہ کے احتجاج اور نقصان کی تمام تر زمہ داری ایچ ای سی حکام پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں ہم نے یہاں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی اور حکام کو توجہ دلانے کی کوشش کیا کہ ناقابل عمل فیصلوں کے بجائے قابل عمل فیصلے کئے جائے صحت کے ماہرین اساتذہ کرام اور طلبہ کو اعتماد میں لے کر ہی بہترین حل تلاش کی جاسکتی ہے۔

ہمارے اس احتجاجی کیمپ میں تربت کے مختلف سماجی و سیاسی وفود نے اظہار یکجہتی کیا جس سے ہمارے تحریک کی حوصلہ افزائی ہوئی اس ناقابل عمل فیصلہ کے خلاف بی ایس او کے مرکزی قیادت کے مشاورت سے مزید سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔دریں اثناء بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام خضدا رمیں 15جون سے تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا جارہاہے۔

جاری اعلامیہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان اور ملک کے دیگر پسماندہ حصوں میں آن لائن کلاسز کے لئے ضروری بنیادی سہولیات مثلاً بجلی، انٹرنیٹ، ایل سی ڈی اسکرین،لیپ ٹاپس، کے بغیر ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرء کے فیصلے کے خلاف آج بروز پیر 15جون کو بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی طرف سے خضدار میں سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔