|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2020

تربت: برطرف ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے اساتذہ کی بحالی کے لیئے احتجاج جاری، مین چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کے دوسرے دن نیشنل پارٹی، بی این پی،بی ایس او سمیت ٹیچرز یونین اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔تربت مین چوک پر ضلع کیچ کے برطرف114اساتذہ کی طرف سے علامتی بھوک ہڑتال شروع کردیاگیا ہے۔

جس کے دوسرے دن بڑی تعداد میں مرد وخواتین اساتذہ کی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ اس دوران نیشنل پارٹی کے رہنماؤں قادر بخش اورمحمد طاہرسمیت بی این پی، بی ایس او، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن، جی ٹی اے، سیسا سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے کیمپ میں آکر اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار اور ان کے موقف کی حمایت کی۔