پسنی :پسنی کے علاقے بسول میں ٹریفک کے حادثے میں ایف سی ساوتھ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد جاں بحق اور میجر ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق تربت سے کراچی جانے والی کرولا کار کوسٹل ہائی وے کے قریب بسول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں ایف سی ساوتھ کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد جاں بحق ہوگئے اور میجر شہباز اور ڈرائیور نواز احمد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو لیویز نے پاکستان نیوی ہسپتال اورماڑہ درمان جاہ منتقل کردیا، زخمی میجر شہباز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،لیویز کے مطابق حادثہ کار کا ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔