یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ بلڈ پلازما کی خرید و فروخت قطعی حرام ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہےکہ پلازما کی خرید و فروخت کا گھناؤنا پروگرام قابل مذمت ہے، کچھ عناصر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر بلڈ پلازما کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، غیر معیاری پلازما سے مریض کی جان جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے ہر مریض کو پلازما نہیں لگ سکتا، یہ تھراپی شدید بیماروں کے لیے ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کس مریض کو پلازما لگنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹر کرے گا، پلازما صرف وہ شخص عطیہ کر سکتا ہے جسے کورونا سے صحت یاب ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہوں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کسی دھوکے میں نہ آئیں، یونیورسٹی میں پلازما صرف فزیشن کی درخواست پر ملتا ہے اور متعلقہ فریشن کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔