|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2020

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ میں سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔ سٹیل لیبر یونین کے صدر عاصم بھٹی و دیگر نے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے سٹیل ملز کو خسارہ ہوا، سٹیل ملز کو اس حالت میں پہنچانے کے ذمہ دار ملازمین نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے بھی 2 سال میں سٹیل ملز چلانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا، وفاقی حکومت سٹیل ملز نجی شعبے کو دینا چاہتی ہے، حکومت نے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا غیر قانونی فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، وفاقی حکومت کو نجکاری اور ملازمین نکالنے سے روکا جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پیداوار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔