کوئٹہ:سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے سوشل ڈسٹنسگ کے اصولوں پر نہیں چلیں گے تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، جن ملکوں میں عوام نے حکومت کی بات مانی احتیاط کیا وہاں نقصان کم ہوا،
عوام، تاجر اور ٹرانسپورٹرز کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک نہیں ہے، کسی بھی معمولی وجہ سے بڑا معاشی نقصان ہوجاتا ہے، بڑی غور و خوض سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئیحکومت لاک ڈاون تقریبا ختم کرکے ایس او پیز کا اجرا کیا تجارت،
ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ احتیاط نہ کریں، ہر شخص کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،صوبے میں اموات میں اضافہ ہوگیا
ہم نے گھروں میں ہونے والی اموات کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے، قلعہ عبداللہ میں 21 اموات والے گھروں میں سے 19 گھروں کے افراد کورونا کا شکار پائے گئے،سوشل میڈیا میں غلط رپورٹنگ سے اس جنگ میں حوصلے پست ہورہے ہیں ،
ہسپتالوں میں 36 سے 48 گھنٹے ڈاکٹر اور عملہ کام۔کررہا ہے، کوروناوائرس کا پھیلاو بڑھ رہا ہے 33 میں سے 30 اضلاع میں وائرس پہنچ گیا ہے رہ جانے والے ان تین اضلاع سے سیمپل نہیں آئےعوام احتیاط کریں
مجبورا سخت لاک ڈاون لگانا پڑے گاسلیکٹڈ مکمل لاک ڈاون لگانے پر کام کررہے ہیں ہمارے ہسپتالوں میں جگہ کی کمی نہیں، مریضوں کو ہسپتال لائیں، ہمارے ہاں آکسیجن کراچی سے منگوایا جاتا ہے سول ہسپتال میں آکسیجن بنانے والے دو پلانٹ ہیں ان کی استعداد کم ہے،
فاطمہ جناح میں آکسیجن لیکویڈ ٹینک بنارہے ہیں