تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینرخالد ولید سیفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اتحاد کے نماہندگان شریک رہے، اجلاس نے بعض علاقائی و قومی ایشوز پر بحث کرتے ہوئے اس ضمن میں متعدد اہم فیصلے لیئے، اجلاس نے برمش کیس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ برمش کیس پر ہماری کڑی نگاہ ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ اگر آل پارٹیز نے جب بھی یہ محسوس کیا کہ برمش کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیئے جارہے۔
اور ملوث کرداروں کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے تو آل پارٹیز کیچ اپنے عوام کیساتھ ایک مرتبہ پھر سڑکوں اور چوراہوں پر احتجاج منظم کرتے ہوئے دکھائی دیگی، اجلاس نے کیسکو کے عوام دشمن رویے اور اقدامات پر اپنے گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکران کے اس قیامت خیز گرمی میں کیسکو نے اپنے عوام دشمن پالیسیوں سے مکران کو جہنم نظیر بنادیا ہے، کیسکو مکران کا انتظامی سربراہ ڈکٹیٹر کا روپ دھار کر انسان دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
اجلاس نے کہا کہ ہم غیر قانونی بجلی کے حصول کی وکالت نہیں کرتے بلکہ اس ضمن میں اپنے عوام سے بھی اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ قانونی بجلی کے حصول کی راہ اپناہیں مگر کیسکو انتظامیہ کا یہ منطق نہ صرف سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ عوام دشمنی کی سوچ کا مظہر بھی ہے کہ وہ اس قیامت خیز گرمی میں پورے علاقوں اور محلوں کے بجلی کی ترسیل منقطع کردیتے ہیں، اگر کوئی صارف باقاعدگی سے بل جمع بھی کررہا ہے تو اسکے ساتھ وہی رویہ اپنایا جاتا ہے۔
جو غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کررہا ہے۔ اجلاس نے اس امر کو محسوس کیا کہ کیسکو انتظامیہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت بلوچ دشمن اقدامات میں مصروف ہے جسے یہاں کے باشعور فرزند کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں، اجلاس نے فیصلہ کیا کہ گوادر اور پنجگور کے آل پارٹیز کیساتھ ملکر مکران سطع پر کیسکو کے عوام دشمن روّیوں کے خلاف احتجاجی تحریک منظم کی جائے گی۔
اجلاس نے کرونا وائرس کے ضمن میں ناقص حکومتی اقدامات پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، پانچ مہینہ گزرنے کے بعد حکومت مکران ڈویڑن کے ہیڈکوارٹر میں ٹسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو کہ انکے عوام کیساتھ عدم دلچسپی کا واضع ثبوت ہے، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ تربت میں روزانہ کی بنیاد پر سپمل لیکر ٹسٹ کیئے جاہیں۔
ٹیچنگ ہسپتال تربت میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جاہیں تاکہ بہتر انداز میں کرونا مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے، اجلاس میں اپنے عوام ممسے اپیل کی گء کہ وہ کرونا واہرس کے حوالے سے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار اپناکر بھرپور انداز میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس عوام دشمن حکومت کے آسرے اور انتظار میں نہ بیٹھیں۔ اجلاس نے کیچ کے 114 برطرف اساتذہ کے ضمن میں موقف اختیار کیا کہ یہ محکمہ تعلیم کے سابقہ علاقائی منتظمین اور صوباء حکومت کے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنے۔
عوام کو روزگار فراہم کرنے کے بجا? حکومت عوام کو نان شبینہ کی معتاج بنارہی ہے جو زیادتی اور ظلم ہے، اجلاس نے برطرف اساتذہ کے موقف کی تاہید و حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انکو بحال کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں۔ اجلاس نے آن لائن کلاسز کے معاملہ پر کیچ کے طلبہ و طالبات کے موقف و احتجاج کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ ایک سنگین مذاق کے مترادف ہے۔
کہ جہاں پر انٹرنیٹ کی سہولت سرے سے وجود نہیں رکھتی وہاں آن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ کیچ میں 4G پر عاہد غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے تاکہ ہمارے اسٹوڈنٹس کو آن لائن کلاسز سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع میسر آسکے، اجلاس میں اتحاد کے ضابطہ اخلاق پر بحث کرتے ہوئے متعدد نکات پر اتفاق رائے پیدا کرکے انکی منظوری لی گئی جبکہ کچھ نکات پر بحٹ اگلے اجلاس تک ملتوی کیا گیا۔