|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2020

کوئٹہ: ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے دزان میں مسلح افراد نےکلثوم بی بی نامی خاتون کے گھر داخل ہوکر گل ناز کو بیدردی کے ساتھ ذبح کرکے قتل کیا

کوئٹہ: ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے دزان میں مسلح افراد نے گل ناز نامی خاتون کے گھر داخل ہوکر گل ناز کو بیدردی کے ساتھ ذبح کرکے قتل کیا

جبکہ گھر میں موجود زیورات اور نقدی سامان بھی ساتھ لیکر فرار ہوئے، گل ناز کے چار بچے ہیں، دوسری جانب آل پارٹیز اور انجمن تاجران نے واقعہ کے خلاف ریلی نکالی اور تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت احتجاج کا عندیہ دیا ہے،

نامعلوم مسلح افراد کیخلاف تمپ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کردیا گیا ہے، لیویز کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی ایک خاتون کو قتل جبکہ اس کی بچی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا