تربت :جے یوآئی کیچ کے ترجمان نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ تمپ دازن دلخراش سانحہ ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچ کی عزت و چاردیواری پامال کی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے، جے یوآئی کیچ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم اور شیرخواربچوں کی ماں کو ان کے بچوں کے سامنے بیدردی سے شہیدکرنااسلام و بلوچ روایات کا گلہ گھونٹا گیاہے۔انہوں نے کہا ابھی سانحہ ڈنک کے زخم بھرے ہی نہیں کہ تمپ دزان کے واقعہ نے ہمیں ہلا کے رکھ دیاہے۔
سانحہ دازن انسانیت سوز اور معاشرتی رویوں کے برعکس ایک شرمناک اوناقابل معافی فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈنک میں عوام کے تعاون سے پولیس نے ملزمان گرفتار کر دیئے ہیں انہوں نے تمپ دازن کے عوام سے اپیل کی ہے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
تاکہ ہمارے سماج میں خونخوار بھیڑئے پکڑناآسان ہوجائے ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتیاپنی کارگردگی پر نظر ثانی کریں کہ آخرکون سی قوتیں ہیں جواتنی آسانی سے واردت کرکے جاتیہیں جییوآئی بھرپور تحقیق کامطالبہ کرتی اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری طرح سے نبھائیں۔ہم پر زور مطالبہ کرتے سانحہ دازن تمپ پر فوری ایکشن لیاجائے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں تاکہ متاثرہ فیملی کی فوری داد رسی ہوسکے۔