|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2020

مستونگ: مستونگ ضلع میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہیں اور روز بروز کورونامثبت کیسز کی تعداد بڑرہی ہیں عید کے بعد تاحال 119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اس سے قبل شروع میں کے پہلے مہینہ میں مستونگ میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 29 تھی جبکہ اگلے مرحلے میں ایک مہینہ میں یہ تعداد بڑھ کر 119 ہوگئی اور اب تک پازیٹو کسز کی ٹوٹل تعداد 148 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ میں کوروناوائرس کا پہیلاو تیزی سے جاری ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہیں۔مستونگ میں کورو وائرس کے پہلے مریض میں تشخیص 15 اپریل کو ہوئی اور 15 اپریل سے 15 مئی تک کورووائرس کیمثبت مریضوں کی تعداد 29 رہی جبکہ 16 مئی سے 15 جون تک کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں رکارڈ اضافہ ہوا اور صرف ایک مہینہ میں یعنی 16 مئی سے آج تک کورونا وائرس کے119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

کوروناوائرس کے کیسز میں ایک مہینہ میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔۔دوسری جانب ایسے کیسز اس کے علاوہ ہے جو جن کو وائرس لگا اور اپنے طور پر انہوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کی اور سیلف آئیسولیشن میں چلے گئے۔۔کورونا قابل علاج مرض ہے اگر اس میں احتیات برتی جائے اور حکومتی ہدایات پر عمل کیاجائے تو یہ وبائی مرض کاخاتمہ ممکن ہوگا اور احتیاطی تدابیر اپنے سے اس کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

کورونا وائرس کے پہیلاو کو روکھنے اور اس کے خاتمے کیلئے ہمیں شعوری مظاہرہ کرنا ہوگا اور حکومتی ہدایات اپناتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہونگے جس سے ہم بھی اور پورا علاقہ محفوظ ہوگا۔۔۔۔۔ایک اور گزارش ہے ان حضرات سے جن کو کورونا ہوا اور اب انکا کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی یعنی نیگیٹو آگیا ہے وہ حضرات کورونا کے ایسے سیرئس مریضوں کو اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں۔

پہلے وہ اپنے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروائے اور اسکے بعد پلازمہ ڈونیٹ کرکے انسانی جان بچائے۔جس نے ایک انسان کی جان بچایا گویا اس نے پوری انسانیت بچائی۔۔عوام سے اپیل ہیکہ احتیاطی تدابیر اپنائے اور کوروناوائرس کو شکست دینیمیں کردار ادا کریں۔ورنہ بیاحتیاطی سے یہ وبائی مرض تیزی سے پہلے گا جو کہ خطرناک بات ہے۔