سبی: سبی اور گردو نواح میں شدید گرمی،سورج سوا نیزے پر اترا،قیامت خیز گرمی کے باعث ایرکولرز،ایر کنڈیشنز اور فریجروں نے کام کرنا چھوڑ دیا،شدید گرمی کے باعث دوپہر سے شہر کی گلیاں ویران اور بازار بند ہوگئے،لوگ گھروں تک محدود ہوگئے،
گرمی لگنے سے نو افراد بے ہوش اور درجنوں متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے،برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ،رہی سہی کسر بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی شدید قلت نے پورا کر دیا،پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،ڈپٹی کمشنر سبی شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی،
لہڑی،بختیار آباد اور گردونوح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں گرمی لگنے سے نو افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ 38افراد گرمی سے بیمار ہو کر مختلف ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکوں میں پہنچ گئے قیامت خیز گرمی کے باعث دو پہر سے شہر کی گلیاں اور بازار سنسان ہو جاتے ہیں
اور لوگ شدید گرمی کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں شدید گرمی کے باعث دو پہر کو ایرکولرز،ایر کنڈیشنز اور فریج کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مذید مشکلات کا سامنا رہتا ہے قیامت خیز گرمی کے باعث شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے
سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی بحران نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے
غریب آباد،آلہ آباد،سنگین قلعہ،گشکوری محلہ،بلوچ آباد،کلی گشکوری،کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور پورا شہر ٹینگر مافیا کے رحم وکرم پر ہے جبکہ ٹینکر مافیا منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جس کے باعث سبی کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں