|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2020

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 100 روز قبل بلوچستان میں پہلا کورونا کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ سب سے پہلےکوئٹہ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے بچے میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی تھی،
بلوچستان حکومت نے 22 فروری کو تفتان میں کورنٹان اسٹیبلش کیا تھا، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پلازمہ تھراپی کا آغا بھی کیا گیا جو دیگر صوبوں میں پرائیویٹ سطح پر کیا جارہاہے۔ 802 ڈاکٹرز 2635 پرامیڈیکس تمام آپریشن میں خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے تمام انتظامات پر اب تک بلوچستان حکومت نے 6 ارب روپے مختص کیئے۔ ڈاکٹرز سمیت تمام طبعی عملے کیلئے الاونئس کا اعلان بھی کیا گیا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اب تک تمام ٹیسٹ کے 22% کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کوئٹہ میں مقامی سطح پرکیسز کی شرح92%ہے، 287 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 5 شہید ہوئے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پانچ نرسز بھی کورونا سے متاثر ہوئے جو صحتیاب ہوئے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ حکومت نے  پہلے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا۔ بلوچستان حکومت نے 18 اپریل کو ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا۔