کوئٹہ:صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کی قیادت میں حکومتی کمیٹی کی اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی اراکین اسمبلی نے مطالبات کے حق میں رات گئے تک وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے آج صبح صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے دھرنا اراکین سے مذاکرات کئے جس کے بعد اپوزیشن نے زرغون روڈ پر جاری دھرنا ختم کردیا
اور آج سہ پہر2بجے دوبارہ مذاکرات ہونگے صوبائی وزیر زمرک خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔