|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2020

کوئٹہ:صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ ایمرجنسی ائیر ایمبولینس شروع کرنے کے لیے اور ائیر ایمبولینس کی خریداری کے لیے بجٹ میں 2.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں موذی مرض کینسر کے علاج کے لیے نئے بلاک پر کام کا آغازکردیا گیا ہے، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں امراض قلب کے لیے آئی سی یو سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔بجٹ میں 18اضلاع میں 18 گردوں کے ڈئیلائسسز سینٹرز قائم کرنے کیلئے رقم رکھی گئی ہے۔