خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ حکومت نے ملازمین کے تنخواھیں موجودہ بجٹ میں نہ بڑھاکر اپنے پاؤں پرخودکلھاڑی ماردی ہے موجودہ حکومت میں مہگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے آئے روز غریب لوگ مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آکرخودکشی کررہے ہیں دن بدن مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ عفریت کا شکارہوریے ہیں۔
موجودہ بجٹ کے بعد تو ملازمین سمیت تمام لوگ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ تمام ملازمیں موجودہ بجٹ کو مستردکرتے ہوئے احتجاج کے لئے میدان میں نکلے ہیں بی این پی اس موقع پرملازمین کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جن جماعتوں کے حکومتیں رہی ہیں۔
انہوں نے کسی بھی بجٹ میں ملازمین طبقہ کونظرانداز نہیں کئے ہیں ان میں چاہے پیپلزپارٹی ہویامسلم لیگ ہربجٹ میں ملازمین کے تنخواھیں بڑھاتے رہے ہیں یہ پہلاحکومت ہے جس نے ملازم طبقہ کویکسرنظرانداز کئے ہیں لہذاحکومت کوچاہیئے منگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواھیں بڑھائیں۔ انہوں نے تمام ملازم طبقے کویقین دلایاکہ بی این پی ہرقدم پر آپکے ساتھ جدوجہدجاری رکھے گی۔