|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2020

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو آج پتہ چلا ہے کہ کورونا ایک وائرس ہے،

انہوں نے کہاکہ  آئندہ مالی سال کےبجٹ میں بھی کورونا کیلئے 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کورونا کیلئے وفاق نے بھی 8 ارب روپے رکھے ہے،ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کھولنےکے والےسےایس او پیز پر پر سیکرٹری تعلیم نے کمیٹی بنائی ہیں،

کورونا سےصحتیاب ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، کوئٹہ کے متاثرہ شہریوں کی شرح 84 فیصد سے کم ہوکر 78 فیصد ہوگئی ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پہلے سے کسی مرض میں مبتلا شخص کیلئے کورونا خطرناک ہے،

گزشتہ دس دنوں میں کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے اموات کی تعداد 503 ہے، مجودہ بجٹ میں ہیلتھ پر زیادہ فوکس رکھا گیاہے، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہسپتال بنائے جائینگے جبکہ بلوچستان کے عوام کیلئے ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی۔