|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2020

تربت : بی ایس او کی جانب سے چیئرمین منظور بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے شہید چیئرمین منظور بلوچ کی یاد میں زونل صدر عظیم بلوچ کی زیر صدارت ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

تعزیتی ریفرنس کے  مہمان خاص بی این پی کے ضلعی صدر  شے نذیر بلوچ جبکہ اعزازی مہمان بی ایس او کے سی سی ممبر حانی بلوچ اور کراچی زون کے صدر عبداللہ میر تھے۔تعزیتی ریفرنس کا آغاز شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے کی گئی،

جبکہ مقررین نے بعد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید چئیرمین منظور بلوچ کی ناگہانی رحلت ہر درد مند  سیاسی شعور کے حامل فرد کے لیے ایک صدمہ ہے، 

چیئرمین منظور بلوچ نے بی ایس او سے لیکر بی این پی تک بلوچستان کی نظریاتی سیاسی اساس اور عوام میں حقیقی سیاسی شعور کی بیداری کے لیے مخلصانہ جدوجہد کی، چیئرمین منظور کی سوچ، فکر و فلسفے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بالخصوص مستونگ شہر کو سیاسی شعور فراہم کیا،

انہوں نے زمانہ طالب علمی سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور پوری زندگی سیاست سے جڑے رہے اور آخری دم تک اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے جدوجہد کرتے رہے، انہوں نے مادر وطن کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اور اس جیسے ہمدرد لیڈر کی قربانیاں قابلِ احترام ہیں اور تا ابد یاد رکھی جائیں گی۔

چیئرمین منظور نے ہروقت بلوچستان کے لئے کام کیا، بی ایس او کے دور سے علمی اور سیاسی جدوجہد کا حصہ بنے رہے، تاریخ میں آپکا نام یقیناً سنہرے حروف میں لکھا جائے گا

اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے چیئرمین منظور بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔