کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹاون اور غوث آباد میں کارروائیاں کی گئیں،چئیرمین وزیراعلی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ غوث آباد الرحمن میٹرنٹی ہوم کو لیڈی ڈاکٹر اور ایل ایچ وی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال ریگولٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے سیل کر دیا گیا،
شفیع الرحمن ڈینٹل کلینک غوث آباد کو بھی ڈینٹل سرجن اور ٹیکنیشن کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا، کلینک دو مہینے کے Experience سرٹیفیکٹ کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر چلایا جا رھا تھا،
غوث آباد میں مزمل میڈیکل اور الرحمن میڈیکل اسٹورز کو ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے اور اسمگل شدہ ایرانی اور انڈین میڈیسن برآمد ہونے پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کر دیا،ڈاکٹر نسیم نے کہاکہ کیس رجسٹرڈ کر کے مزید کاروائی کےلیے کوالٹی کنٹرول بھیج دیا گیا۔
اسمگل شدہ ادویات قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بجھوادی گئی، سیٹلائیٹ ٹاون میں انس میڈیکل, سریاب روڈ پر اسد میڈیکل اور جعفرآباد روڈ پر ماشا۶اللہ میڈیکل اسٹورز ڈرگ سیل لائسنس اور کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کردیا گیا، پشاوری ڈینٹل کلینک غوث آباد کو ڈاکٹر کی عدم موجودگی,صفائی اور Sterlization کی ابتر صورتحال کی وجہ سے ہسپتال ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت سیل کیا۔