کوئٹہ: ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سیریس مریضوں کے لئے موثر انجکشن ڈیکسا میتھا سون کی بڑی تعداد میں افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،
ائیر پورٹ روڑ کوئٹہ پر محکمہ صحت بلوچستان کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرکے پچانوے ہزار انجیکشن قبضے میں لے لئے گئے، کوویڈ 19 کے سیریس مریضوں کے لیے تجویز کردہ انجیکشن کوئٹہ سے افغانستان اسمگل کی جارہی تھی
،سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی اور ڈی جی ہیلتھ کی ہدایت پر چیف ڈرگ انسپیکٹر سرور خان اور ڈپٹی ایڈمن ڈاکٹر نسیم خان نے ائیر پورٹ روڑ پر کارروائی کرکے پچانوے ہزار انجیکشن برآمد کرلئے ، ڈاکٹر سلیم ابڑو کا کہنا ہے
کہ ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے، اسمگلنگ کی جانے والی انجیکشن بلوچستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ہزاروں سیریس مریضوں کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔