کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو نے کی، عدالت نے فیصلہ میں این ایف سی کی تشکیل سے متعلق 12 مئی 2020 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا
اور کہا کہ ممبران کی تقریری اور قوائد و ضوابط آئین کے مطابق نہیں, بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کی سفارش پر نیا ممبر نامزد کرے،
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل اور بعدازاں اقدامات کو آرٹیکل 160 کی روح کے مطابق رکھے، این ایف سی کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ چیف جسٹس جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو نے سنایا، این ایف سی کی تشکیل سے متعلق کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کی تھی۔