|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2020

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو آن لائن کلاسز کے حوالے سے درپیش مسائل کا اندازہ ہے جس کے حل کے لئے صوبائی حکومت فوری اور بھرپور اقدامات کرے گی جس کے لئے محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے آن لائن کلاسز کو ایک ماہ کے لئے موخر کرنے کا بھی کہا جائے گا

تاکہ اس دوران دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنایا جاسکے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں صوبے میں تقریباً چار ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں، صوبے کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کو جن کی تعداد 1500سے زائد ہے شاہراہوں سے منسلک کرکے ان تک رسائی ممکن بنانے کے منصوبے بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں،

One Response to “ہائر ایجوکیشن کمیشن آن لائن کلاسز کو ایک ماہ کے لئے موخرکرے، جام کمال”

  1. Jamshaid Ahmed kakar

    We have a problem with coming to university. We have no problem with these online classes and if you care about us, we have a lot of resources. Give us facilities. Restore the net. plz

Comments are closed.