تربت: بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے ایچ ای سی کی آن لائن کلاسز کی پالیسی کے خلاف تربت میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں اور سماجی اداروں کی شرکت۔ ایچ ایس سی کی جانب سے کرونا وائرس کے سبب جامعات میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے خلاف بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے بدھ کو ریلی نکالی گئی۔
اور تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔پجار کی حمایت میں نیشنل پارٹی، بی این پی، پی این پی، جے یو آئی، بی ایس او، رائزنگ یوتھ آف بلوچستان اور کیچ سو سوسائٹی نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ریلی کا آغاز نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ کے سامنے کیا گیا اور میں چوک سے پریس کلب تک ریلی کے شرکاء نے مارچ کیا۔
تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما عابد عمر، بوہیر صالح، باہوٹ، چنگیز، یعقوب ستار، نیشنل پارٹی کے رہنما مشکور انور، پی این پی عوامی کے مرکزی کلچر سیکرٹری خان محمد جان، بی این پی کے رہنما عبدلواحد بلیدی، بی ایس و تربت کے رہنما کریم شمبے، رائزنگ یوتھ آف بلوچستان کے سربراہ زرگل زبیرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کا حالیہ فیصلہ ایک معمولی فیصلہ نہیں۔
اس کے پیچھے بلوچ دشمن قوتوں کی پالیسی کارفرما ہے جس کا مقصد بلوچ نوجوانوں کو قلم اور کتاب سے دور رکھنا ہے کیوں کہ پالیسی میکرز کو اچھی طرح پتہ ہے کہ بلوچستان میں کئی سالوں ں سے انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔
اور انٹر نیٹ کے بغیر آن لائن کلاسز کیسییا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم فیصلے سے پہلے ایچ ای سی کو تمام صوبوں کی زمینی حقائق معلوم کرنا چاہیے تھا لیکن جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا تاکہ بلوچستان اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ ایک مخصوص ایلیٹ طبقے کے مقابلے میں مذید جہالت اور پسماندگی کا شکار ہوں۔