کوئٹہ: احساس پروگرام عوام کیلئے سر درد بن گیا، انتظامیہ سینٹروں سےغائب ہوگئی جبکہ کلی شیخان بوائز سکول اور دیگر سینٹرز میں گزشتہ کئی روز سے سسٹم خراب ہیں،
سینٹر کے باہر مستحق افراد کی لمبی لمبی لائن صبح 7 بجے سے لیکر 4 بجے تک لگی رہتی ہیں، سینٹر میں موجود عملہ 4 بجے مستحق افراد کو واپس بیجھ دیتے ہیں، شہری تپتی دھوپ میں سخت پریشان ہیں،
ان کا کہنا ہے کہ آج بھی سینٹر کا سسٹم خراب ہے، 30 جون آخری دن ہے اُس کی باوجود آفیسران اور عملے کی جانب سے شہریوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ نوٹس لیکر حقائق معلوم کریں اورمستحق کو ان کا حق دیں.